ہمیں امریکی پیسے کی ضرورت نہیں
متنازع بیانات کے لئے شہرت رکھنے والے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹارٹے نے امریکا کو ہری جھنڈی دکھا دی۔صاف صاف کہہ دیا ہمیں امریکا کے پیسے کی ضرورت نہیں، امریکا فوجی اڈوں سے متعلق اور دیگر معاہدے ختم کرنے کی تیاری کرے۔
فلپائنی صدرکا کہنا تھا امریکا جس زبان میں بات کرے گا ہم بھی اسی زبان میں بات کریں گے۔
امریکا نے فلپائن میں ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے واقعات پرفلپائن پرتنقید کرتے ہوئے فلپائن کی امداد کم کرنے کی بات کی تھی۔
یاد رہے اس سے قبل بھی امریکا کے سلسلے میں انتہائی سخت بیانات دے چکے ہیں، اکتوبر میں فلپائنی صدر روڈریگو نے چین کے دورے پر امریکا کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب ان کا ملک امریکا سے الگ ہوچکا ہے۔
فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی خصوصی فوجی دستوں کو جنوبی فلپائن سے نکلنا ہوگا،تاہم امریکہ کے مطابق اسے فلپائن کی جانب سے سرکاری طور پر ملک سے فوجی نکالنے کا مطالبہ موصول نہیں ہوا۔