سندھ

کراچی تا پشاور ٹریک کو ’گیٹ فری‘ بنانے کا فیصلہ

پاک چین اقتصادی راہداری کو تیز تر اور محفوظ ترین بنانے کے لیے کراچی تا پشاور ٹرین سروس میں انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پوری ٹریک کو جنگلا لگا کر محفوظ بنایا جائے گا تا کہ سفر تیز اور محفوظ ہو سکے جب کہ خود کار نظام کے ذریعے ٹریک پہ پہلے سے کھڑی ٹرین کا بھی پتہ چلایا جا سکے گا جس سے حادثات کا خدشہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچ تا پشاور ریلوے ٹریک کو گیٹ فری بنانے کے لیے منصوبے کا آغاز پشاور سے ہوگا اور پہلے مرحلے میں پشاور تا راولپنڈی ٹریک پر انڈر پاس، اوور ہیڈ برج اور جنگلا لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا جو آئندہ سال تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

اسی طرح ریل ٹریک پر خودکار سگنل کا نظام بھی لگایا جا ئے گا جس کے ذریعے اگر ٹریک پر کوئی دوسری ٹرین یا رکاوٹ موجود ہو تو ٹرین کے ڈرائیور کو پیشگی اطلاع مل جائے گی جس سے حادثات کو روکنے میں مدد حاصل ہو سکے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close