Featuredسندھ

حضرت عبد اللہ شاہ غازی کےعرس مبارک کی تقریبات کاآغاز

محفل سماع کےساتھ ساتھ مزار کو غسل بھی دیا جائے گا

کراچی : برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے 1290 ویں عرس مبارک کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔

عرس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، علمائے کرام، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اوقاف، عمائدین شہر، مذہبی و سیاسی شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔

عرس کی تقریبات میں لنگر تقسیم کیا جائے گا، محفل سماع کے ساتھ ساتھ مزار کو غسل بھی دیا جائے گا، عرس کے لیے حکومت سندھ نے ہنگامی طور پر احکامات جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے مزارات کو کورونا وائرس کی وجہ سے زائرین کے لیے بند رکھا گیا تھا تاہم گزشتہ روز مزارات ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close