سندھ

آصف زرداری 23 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی:  پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ہی پاکستان میں اصل اپوزیشن ہیں اورملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، ہم پاناما اسکینڈل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، پاناما لیکس پر ہماری قرارداد پر عمل درآمد کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آ سکتی  ہم ہی ملک میں اصل اپوزیشن ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، کراچی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، اگر سابق صدر ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close