Featuredسندھ

خودکشی کرو لیکن بل بھرو، شہری کی دہائی

کراچی: شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئےسپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے رو پڑا اورکہا کہ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں خود کو بیچو لیکن بل بھرو۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے شہری محمد سلمان پہنچا اورکے الیکٹرک کا احوال بتاتے ہوئے دہائیاں دینے لگا۔

شہری نے کہا کہ حادثے کے باعث 5 ماہ گھرمیں بستر پر تھا، لاک ڈاؤن میں بل نہیں بھر سکا، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گھر کی بجلی نہیں کٹے گی، لاک ڈاؤن کھلا تو بل لے کرپہنچا تو جواب ملا کہ کچھ بھی کرو، خود کوبیچو لیکن بل بھرو۔
شہری نے بتایا کہ اس نے کے الیکٹرک کے دفترمیں بل میں کچھ رعایت کرنے کی درخواست کی جس پرانہوں نے کہا کہ خودکشی کرو لیکن بل بھرو۔
شہری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے آس ہے اس لیے آیا ہوں، مجھے بل بھرنا ہے لیکن کچھ ایسا ہوجائے کہ بل آسانی سے بھردوں۔ ہمارے ادارے عوام سے ایسا برتاؤ کررہے ہیں جوٹھیک نہیں، ہمیں ریلیف دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close