Featuredپنجاب

لیگی کارکنوں پر پتھراﺅ کرانے کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے

لاہور : مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے عصاب پر سوار ہو چکی ہیں

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ لیگی کارکنوں پر پتھراﺅ کرانے کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ہو گاڑیاں جن پر پتھر لاگئے؟ مسلم لیگ (ن) فیاض چوہان کے کارندوں کی بنائی جعلی ویڈیوز سے بلیک میل نہیں ہوگی، فیاض چوہان جیسا شخص ہی ایک کلو میٹر کی دوری پر پتھر پھینک کے نیب آفس کے شیشے توڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات ہے پولیس کے پتھراﺅ سے تو درجنوں لیگی کارکن زخمی ہوگئے ،لیکن صرف چند پولیس اہلکاروں کے پاﺅں پر پٹیاں بندھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے عصاب پر سوار ہو چکی ہیں۔ نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز جعلی احتساب کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں۔ شریف خاندان کو کمزور کرنے اور مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کے نیب نیازی کے حربے ناکام ثابت ہوئے۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ چھ ماہ کی مہمان حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھولنا شروع ہوچکے ہیں۔ 2021 کے سال کا آغاز حکومت کے خاتمے کا سال ہو گا۔ اقتدار اور کرسی کی فکر نے حکمرانوں کو اندھا اور باﺅلا کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close