اسلام آباد

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داری سنبھال لی

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیا۔

چند روز قبل پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جن کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا جس کا انہوں نے آج باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں رضوان اختر کی جگہ آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا جب کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close