Featuredدنیا

امریکا میں بھارتی ترنگے کو آگ لگا دی

نیویارک: بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

امریکا میں بھارتی پرچم نذر آتش، کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر مظاہرہ کیا اور ترنگے کو آگ لگا دی جبکہ بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں کشمیری اور سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوربھارتی مشن کے باہر مودی قاتل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بھارتی پنجاب کو علیحدہ ملک خالصتان بنانے کا مطالبہ کیا کہ بھارتی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر نوجوانوں نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2نوجوانوں نے موگا شہر میں واقع ڈپٹی کمشنر آفس پر لگے ہوئے بھارتی پرچم کو اتار کر اُس کی جگہ خالصتان تحریک کاجھنڈا لہرایا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close