Featuredپنجاب

عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، حکام اور انتظامی افسران قیمتوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بر وقت اور مؤثر اقدامات سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر ہ نرخوں پر دستیاب ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکام اور انتظامی افسران قیمتوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close