اسلام آباد

بچے کی باتیں صحیح جگہ ہٹ کررہی ہیں

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچے کی باتیں صحیح جگہ ہٹ کررہی ہیں۔ سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں اگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے نام پاناما لیکس میں شامل ہیں تو بل منظور کریں اور تحقیقات کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیانات اور میڈیا گفت گو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچے (بلاول بھٹو) کی باتیں صحیح جگہ ہٹ کررہی ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ دیرکیوں؟ پاناما بل منظور کریں اور تحقیقات کریں، پیپلزپارٹی چوہدری نثار کا اصل چہرہ بے نقاب کرتی ہے، وزیر داخلہ بڑھکیں نہ ماریں، بلکہ اپنا کام کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close