نظام درست نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس محاصرے میں سب سے آگے ہونگے، فردوس شمیم
کراچی : اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی دودھ دیتی گائے کی طرح ہے، صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلے تو ٹیڑھی انگلی سے نکلتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کے مسائل آپ کس طرح اور کب حل کریں گے، ہم بغیر کسی کریڈٹ اور شرط کے ہاتھ بٹانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ ملا ہے، کریڈٹ نہیں چاہیے، ہم پاکستان میں نفرت کی سیاست کے خلاف ہیں، یہ شہر ٹیکس ریونیو کا 90 فیصد دیتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کراچی دودھ دیتی گائے کی طرح ہے، نظام درست نہ ہوا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس محاصرے میں سب سے آگے ہوں گے، صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلے تو ٹیڑھی انگلی سے نکلتا ہے۔
ڈیلیور نہیں کریں گے تو آرٹیکل 149 فور اور گورنر رول بھی آئے گا، سندھ حکومت ساتھ چلے گی تو 149 فور کو ملتوی کرسکتے ہیں، ہم اتھارٹی چیلنج نہیں کررہے ہیں مگر مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوش شمیم نقوی کا مخالف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نااہل کہنے والے پہلے اپنی اہلیت ثابت کریں۔