راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار راشد منہاس شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے آج کے دن مادر وطن پر جان قربان کی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کے نشان حیدر پانے والے پائلٹ راشد منہاس شہید کے یوم شہادت کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کا دن ہے، پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے آج ہی کے دن خداداد مملکت پر اپنی جان نثار کی تھی، وطن کے دفاع کیلئے راشد منہاس پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے۔
Today we remember supreme sacrifice of Pilot officer Rashid Minhas Shaheed (Nishan-e -Haider) in the line of duty. Pilot officer Rashid Minhas lived up to great traditions of Pakistan Air Force serving the motherland.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 19, 2020
خیال رہے نشان حیدر پانے والے سب سے عمر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 49 واں یوم شہادت آ ج میں منایا جا رہا ہے۔
راشد منہاس 20 اگست 1971ء کو جب اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان رن وے پر طیارے کو روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جام شہادت نوش کیا۔