Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ کو پاکستان پر 310 رنز کی برتری حاصل

ساوتھمپٹن : ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کردیا ، پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں 273 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو فالو آن کر دیا ہے جب کہ جو روٹ الیون کو اظہر علی الیون پر 310 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 141، محمد رضوان 53 اور فواد عالم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے پانچ جب کہ اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 150 رنز کی لیڈ مل گئی تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ جوز بٹلر اور کرولی کی اننگز میں میچ میں نمایاں ہے، بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، ایک دو بلے باز رنز کرگئے تو انگلینڈ کے لیے مشکل ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close