لاہور : وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ دشواریوں کو حل کرنے کےلیے ضروری اقدامات کررہے ہیں، لیسکو کا چیف ہونا پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالہ کہہ سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لاہور کے غازی روڈ پر 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسائل درپیش ہوتے ہیں تو لیسکو فوری رسپانس کرتی ہے، لیسکو کا چیف ہونا پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالہ کہہ سکتے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ 90 کی دہائی میں بجلی کا بہت بڑا بحران آیا، بجلی کے مسائل کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر تعلیم شفقت کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے حکومتوں نے بجلی کے معاہدوں میں ملکی مفاد کو پیش نظر نہیں رکھا۔