کراچی : ساتواں اسپیل آج شہر قائد میں کہیں تیز و کہیں ہلکی بارش برسائے گا، ،محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس اسپیل کی شدت میں دیگر کی نسبت کم ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 29 اگست کو طوفانی بارشوں کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث شہر قائد میں درجنوں افراد انتظامی نااہلی کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔