کراچی : حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل ہونے پر تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت نے میئرز، ڈپٹی میئرز چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کا پروانہ جاری کیا۔
بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز، یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ میونسپل ، ٹاؤن اور یونین کمیٹیز بھی تحلیل کردی گئی۔
دوسری جانب بلدیاتی اداروں میں جلد نئی تعیناتیوں کا امکان ہے، حیدرآباد کیلئے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے نام دے دیے ہیں۔