نئی دہلی : بھارت میں قائم چینی سفارت خانے کے ترجمان نے انڈین آرمی پر الزام لگایا ہے کہ بھارت فوج زمینی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں قائم چینی سفارت خانے کے ترجمان نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ پیر کو بھارتی فورسز نے سرحد کی خلاف ورزی کی، بھارت فوج نے پینگوگ جھیل کے جنوبی علاقے کو عبور کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدام نے چین کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے خطے کے استحکام اور سرحد پر امن کو متاثر کیا ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے اقدام نے باہمی مشاورت سے طے معاہدے کو نقصان پہنچایا ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے کشیدگی بڑھے۔