اسلام آباد

کرسمس کے موقع پر کرسمس امن ٹرین چلانے کا اعلان

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے یگانگت اور ہم آہنگی کے اظہار کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرسمس ٹرین چلنے کا اعلان کیا ہے، خصوصی کرسمس ٹرین اپنی سروس کا آغاز 22 دسمبر 2016 بروز جمعرات سے کریگی، افتتاح وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کریں گے۔

افتتاحی تقریب کا انعقاد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر کیا جائے گا۔

ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر شام 5بجے پشاور پہنچے گی جبکہ اگلے روز صبح دس بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی اور 24 دسمبر کی رات ٹرین لاہور جبکہ 31دسمبر کو کراچی پہنچے گی، اسپیشل ٹرین میں 3گیلریز اور 2فلوٹس شامل ہیں۔

خصوصی ٹرین سروس کا مقصد ملک بھر میں مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کے موقع پر سفر کی باقاعدہ سہولت فراہم کرنا ہے، کرسمس ٹرین سروس کے تمام اخراجات وزارتِ انسانی حقوق برداشت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی خصوصی کرسمس ٹرین سروس کا انعقاد ہونے جارہا ہے، تمام مسیحی برادری حکومت کے اس احسن اقدام پر نہایت شکرگزار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close