Featuredدنیا

بچھڑے کو بچاتے ہوئے 5 افراد کنویں میں ڈوب کر ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں بچھڑے کو بچانے کی خاطر کنویں میں اترنے والے پانچ افراد اپنی ہی جان گنوا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق کنویں میں پانچ افراد کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آٰیا، جہاں کچھ افراد نے کنویں میں گرنے والے گائے کے بچے کو بچانے کےلیے اپنی جان داو لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لکھنو کے علاقے گونڈا کے قریب توالی میں پانچ افراد نے کنویں میں چھلانگ لگائی تھی تاکہ بچھڑے کو بچاسکیں لیکن کنویں میں زہریلی گیس ہونے کے باعث خود ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے گائے کے بچھڑے کو زندہ بچالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچھڑا مرنے والے پانچوں افراد میں سے کسی کا بھی نہیں ہے البتہ پانچ میں سے چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close