سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ اسلام آباد میں بدتمیزی کا واقعہ
اسلام آباد: ڈبلیو ڈبلیو ایف کی خیرسگالی سفیر سائیکلسٹ ثمر خان سے موٹرسائیکل سوار کی سڑک پر دست درازی
اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈبلیو ڈبلیو ایف کی خیرسگالی سفیر اور سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ بدتمیزی کرکے فرار ہوگیا۔
اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار نے ان کے ساتھ سڑک پر دست درازی کی۔
سائیکلسٹ ثمر خان نے واقعے کی تفصیل سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں جاری کردی۔
Sharing it right now after chasing another desperate animal, another day as we #women need attention, what else would we do to make our lives exciting ??
Right?#MeToo?? Wo to bs Islam se doori ka nateeja hai!!Atleast have sm balls to face that woman you harass!!
Jaanwar!! pic.twitter.com/vE2LztyXqx— Samar Khan (@SKhanAthlete) September 9, 2020
ثمر خان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اسلام آباد میں سائیکلنگ کررہی تھی کہ اچانک ایک لڑکا موٹر سائیکل پر آیا اس نے آفس کا لباس زیب تن کررکھا تھا اور اس کی موٹر سائیکل پر سیاہ بریف کیس بھی موجود تھا۔
خاتون سائیکلسٹ کے مطابق ’موٹرسائیکل سوار میرے قریب آیا اور جسم کو ہاتھ لگا کر فرار ہونے لگا میں نے اس کا پیچھا کیا لیکن وہ بھاگ چکا تھا، آس پاس سے گزرتے لوگوں نے سارا منظر دیکھا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔
ثمر خان نے مزید کہا کہ اگر میں اس شخص کو پکڑ لیتی تو اس کی ویڈیو براہ راست شیئر کرتی اور اس کا حلیہ بگاڑ دیتی۔