Featuredپاکستان

گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل

لاہور : پنجاب پولیس کی سفارش پر گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، عابد کا نام بلیک لسٹ میں ڈال کر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے جبکہ ملزم کا شناختی کارڈ پہلے ہی بلاک کیا جاچکا ہے، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا لیکن ملزم پھر بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا اور اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

عابد کے بارے میں انکشاف ہواتھا کہ وہ اجرتی قاتل رہ چکا ہے اور پچیس ہزارروپے لے کر قتل کیا کرتا تھا ،ملزم عابد مختلف جرائم میں چار بار پولیس کے ہاتھوں پکڑا جاچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close