اننیا پانڈے کی آریان کے ساتھ ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک
آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان منشیات کے بارے میں ہونے والی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ، اس واٹس ایپ چیٹ میں آریان خان اور اننیا پانڈ ے نے مبینہ طور پر ’ویڈ‘ سمیت کئی اور منشیات کی خریداری کے بارے میں بات کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ’ واٹس ایپ چیٹس میں آریان خان اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی ہے۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آریان خان نے اچیت کمار سے80,000 بھارتی روپے کی منشیات (ویڈ) منگوائی تھیں۔‘
آریان خان کے فون سے برآمد ہونے والے واٹس ایپ ڈیٹا میں دو اور افراد کے ساتھ بھی گروپ چیٹ میں منشیات کے بارے میں گفتگو سامنے آئی ہے۔
این سی بی کو اننیا پانڈے کے علاوہ تین دیگر مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ بھی آریان خان کی چیٹس تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کئی چیٹس کا انکشاف بھی کیا گیا ہےجوکہ جولائی 2019 کی چیٹس ہیں ، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں’ ویڈ‘ کا ذکر بھی کیا ہے۔
آریان خان: ویڈ
اننیا پانڈے: اس کی ڈیمانڈ ہے۔
آریان: میں تم سےیہ چھپ کر لوں گا۔
اننیا: ٹھیک ہے۔
ایک ہی تاریخ سے دونوں کے درمیان 2 بار ہونے والی چیٹ سے پتہ چلتا ہےکہ:
اننیا: اب میں اس کاروبار کا حصّہ ہوں۔
آرین: تم ویڈ لے آئی ہو؟
آریان: اننیا
اننیا: میں لا رہی ہوں۔
18 مئی 2021 کو ہونے والی ایک اور چیٹ میں، آریان خان نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ کوکین کے بارے میں بات کی اور این سی بی کا مذاق اڑایا۔
آریان : چلو کل کوکین لیں گے
اتنا کہنے کے بعد آریان نے اپنی واٹس ایپ چیٹ میں این سی بی کا مذاق اڑایا ۔
بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانباداکارہ اننیا پانڈے کو بروز پیر 25 اکتوبر کواین سی بی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس سے قبل ایجنسی نے ان سے 21 اور 23 اکتوبر کو کل چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔
تاہم، انہوں نے 25 اکتوبر کو تیسری بار این سی بی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی
اننیا نے ایجنسی کو بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہو سکیں گی اور اسسلسلے میں انہوں نے ایجنسی سے کچھ وقت مانگا ہے۔