نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم کا جنم دن منانے والے بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان گیس کے غبارے پٹنے جھلس گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ظلم و بربریت کے علمبردار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ منانے والے بی جے پی کے کارکنان جھلس کر زخمی ہوئے، دھماکہ گیس کے غبارے پھٹنے سے ہوا۔
گیس کے غبارے میں دھماکے ریاست تامل ناڈو میں ہوئے جہاں حکمران جماعت کارکنان مودی کی 70 ویں سالگرہ کا جشن منارہے تھے۔
دھماکے میں ایک درجن سے زائد کارکنان جھلس کر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما نے بتایا کہ ’دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنان کو معمولی زخم آئے، یہ واقعہ گیس کے غبارے کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا‘۔
Watch | On camera, #BJP workers celebrating PM’s birthday injured in explosion https://t.co/EAda3ruiPS pic.twitter.com/vDpriSLRs8
— NDTV (@ndtv) September 19, 2020