کراچی : کلفٹن سے خاتون کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں اعلیٰ حکام نے ایس ایس پی ساؤتھ شیراز کو فوکل پرسن نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں خاتون سے زیادتی کیس کا فوکل پرسن پولیس حکام نے ایس ایس پی ساؤتھ کو نامزد کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کے آفس میں آج اہم اجلس طلب کیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے متعلق مکمل شواہد حاصل کرلیے ہیں، ملزمان کی تصاویر سمیت تمام اہم معلومات موجود ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات خیابان نشاط اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے، ملزم کی لوکیشن رات بھر کراچی کے مختلف علاقوں کی آتی رہی۔
پولیس حکام نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، آج میڈیکل رپورٹ میں واقعے کے حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان ایک سے دو روز گرفت میں ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات کلفٹن میں ایک مال میں ملازمت کرنے والی 22 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ کا بنانے کے بعد جہاں سے اغوا کیا تھا وہیں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ ملک میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جب کہ حکومت نے جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کیلئے سخت بل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب لاہور موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے اور واقعے میں ملوث ایک ملزم شفقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔