اسلام آباد : بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت فوج نے ایل او سی ڈیواسیکٹر پر شدید فائرنگ کی ہے، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان ہے، بھارت فائرنگ سے سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی شہید ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رواں سال بھارت نے 2333 بارسیز فائر خلاف ورزیاں کیں۔