Featuredکھیل و ثقافت
ملتان اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیمز زمبابوے کی میزبانی کریں گے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سیریز کے لیے کرکٹ اسٹیڈیمز کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے ساتھ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی 20 میچز ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے یہ تصدیق زمبابوے حکومت کی جانب سے زمبابوے کے پاکستان دورے کی سرکاری تصدیق کے بعد آئی ہے۔ کرونا وبا کی وجہ سے یہ سیریز بند دروازوں کے پیچھے کھیلی جائے گی۔
ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 3 ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔