Featuredاسلام آباد

جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے مزدوروں کے لیے جو کرنا چاہتا تھا نہ کر سکا۔

وزیر ریلوے نے کہا ریلوے کے معاشی حالات کرونا کے بعد مزید خراب ہو گئے ہیں، وبا کی وجہ سے ہم خسارے میں چلے گئے، زندہ رہا تو ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دوں گا۔

ہمیں چین کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے، 9.1 بلین امریکی ڈالر کا جو معاہدہ تھا اسے 6.8 بلین ڈالر پر لے کر آئے، ایم ایل ون کو پشاور سے جلال آباد، تفتان سے قندھار لے کر جائیں گے، جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی۔

اپوزیشن کی اے پی سی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال، مودی اور را کی تقریر تھی، مریم نواز نے پہلے بھی مروایا اب بھی نواز شریف کو مروائیں گی۔
انھوں نے کہا نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہوں گے، یہ سینیٹ الیکشن سے پہلے پہلے عمران خان سے جھگڑا چاہتے ہیں، ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے ٹیلی ڈیٹا لیک کیا تو شور پڑ جائے گا، را کا ایجنٹ نہیں، مجھے فخر ہے پاک فوج کا ترجمان ہوں، اپنی گن اور کارتوس کے ساتھ پاکستان کا دفاع کروں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری ایک سیٹ ہے لیکن ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر ہوں، جہاں یہ جلسہ کریں گے میں بھی وہی جلسہ کروں گا اور قوم کو اصل حالات سے آگاہ کروں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close