Featuredپاکستان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جنرل ضیا الحق سیاست میں لائے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ حکومت تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے فوج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں سے اچھے تعلقات ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سابق سزا یافتہ وزیر اعظم نواز شریف کو جنرل ضیاالحق سیاست میں لائے، تمام اپوزیشن جماعتیں کسی نہ کسی طرح فوج کی لائی گئی حکومتوں کا حصۤہ رہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ کوئی اپوزیشن لیڈر عمران خان جتنی عوام مقبولیت رکھنے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، ہمارے انتخابی جلسے سب نے دیکھے ، عوام نے ووٹ دئیے عمران وزیراعظم بنے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close