Featuredسندھ

ہمیں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ شہر میں کام کرنا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی : ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شنگھائی کے 14 اکنامک زون کو دیکھیں زمین کے ساتھ بجلی پانی گیس پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کے حالات پر کہا ہے کہ ہمیں مشترکا حکمت عملی کے ساتھ شہر میں کام کرنا ہے، پاکس بے کی 17 کلومیٹر کی اور لانڈھی ایکسپورٹ زون کی سڑک کو پہلے بنانا ہے۔

افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز کے نام پر سڑکیں اور انکی تختیاں ہونی چاہیئں، کورنگی کی 6 ہزار سڑک کو ایس ایم منیر کے نام سے منسوب کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فرئیر ہال کے قریب دھماکا ہوا تھا، متاثرہ عمارت کا شیشہ آج تک ٹوٹا ہوا ہے، شنگھائی کے 14 اکنامک زون کو دیکھیں زمین کے ساتھ بجلی پانی گیس پہنچایا۔

افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ٹریلرز کی آمد و رفت روکنے کےلیے بھی ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا، ڈرائیور سے سڑک کا نام پوچھوں تو وہ تھانے کا نام بتاتا ہے، کراچی کو شناخت دینی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close