Featuredاسلام آباد

وفاقی حکومت نے سرعام پھانسی کا قانون نہ لانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیلئے سرعام پھانسی کاقانون نہ لانے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے سرعام پھانسی کا قانون نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ،زیادتی کے واقعات میں سزاؤں کے تعین کیلئے وفاقی کابینہ میں بحث ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اجلاس میں کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی، وزیراعظم نےواضح کردیا سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی، بتایا گیا ہے کہ عالمی معاہدوں کےباعث سر عام پھانسی کا قانون نہیں لایا جا سکتا۔

زیادتی کیسزکی روک تھام پرسزائیں سخت اور قانون پر عمل کراناہوگا، زیادتی کیسز میں گواہوں کاتحفظ یقینی بنایا جائےگا اور ان کیسز کی تحقیقات کے لیے وومین پولیس ہوگی۔

آئندہ پارلیمانی سیشن سے قبل سزاؤں کا بل تیار کر لیا جائےگا، بل صرف خواتین سے زیادتیوں کے مجرمان تک محدود نہیں ہوگا، خواتین،بچے،مرد،اور خواجہ سراؤں سےزیادتی کےمجرمان کوسزائیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میڈیاہاؤسز سمیت ملزمان کی شناخت لیک کرنے پرکارروائی ہوگی، ریپ سینٹربنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو فالوو کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close