لاہور : مریم نواز نے شہباز شریف کی گرفتار پر کہا ہے کہ شہباز شریف کو بھائی کے خلاف استعمال نہ ہونے سے انکار پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے خلاف جانے کے بجائے جیل کو ترجیح دی۔
مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بھائی کے خلاف استعمال نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر احتساب، انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں عاصم باجوہ گرفتار ہوتا۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کو سلام۔۔۔۔۔
Make no mistake. Shehbaz Sharif has been arrested ONLY because he REFUSED to play in the hands of those who wanted to use him against his brother. He preferred standing behind prison bars than to stand against his brother. Shahbaz Sharif, aap ko SALAM!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020
رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ آپ شہباز شریف کو گرفتار کرکے بھی جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچاسکیں گے، اے پی سی کے فیصلوں پر ن لیگ کا ہر کارکن ثابت قدم رہے گا، آج ہم سب شہباز شریف ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اسکے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتی، وہ وقت دور نہیں جب حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ کی جانب عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کرلیا تھا۔