Featuredپنجاب

شہبازشریف کی گرفتاری اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے ہے: بلاول بھٹو

لاہور : شہباز شریف کی گرفتاری پر اپوزیشن رہنماؤں کا ردِعمل شہبازشریف کی گرفتاری اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فی الفور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کونشانہ بنانے سےعوامی مزاحمت کاراستہ نہیں رک سکتا، حکومت نےجوکرناہےکرلے،پی ڈی ایم کاسفر نہیں رکے گا۔

مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پچھلے 2سال سے عوام تماشا دیکھ رہی ہے ، بےنامی درخواست پر شہبازشریف کو گرفتارکیاگیا، 58والیم پر مشتمل دستاویز میں ایک جگہ بھی شہبازشریف کا نام نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف،نوازشریف نےایک ایک پائی امانت سمجھ کر استعمال کی، شہبازشریف کی گرفتاری 22کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگانے کے مترادف ہے، شہبازشریف گرفتارہوگئے لیکن ان کے لگائےمنصوبوں کا دفاع ن لیگ کرے گی۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نیب شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کاالزام بھی نہیں لگاسکے، شہبازشریف کوگلگت بلتستان اور بلدیاتی الیکشن سے پہلے گرفتار کیاگیا ، ہمیں گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ، ہم سیاسی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے ہے، ہم ڈرنے، گھبرانے والے نہیں ،ہماراقائد نوازشریف ہے، اےپی سی کو متحدہ اپوزیشن لیڈ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close