لاہور : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے اس لیے ایک جھٹکا لگا تو سہ نہیں سکے گی۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ جب میں اس حکومت کو ہی نہیں مانتی تو پھر مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ گرفتار کیا تو ہو جاوں گی یہ سیاہی ان کے منہ پر ملی جائے گی اور اگر ہمیں گرفتار کیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے خطاب کے بعد متعدد حکومتی اراکین نواز شریف کے بیان کا اثر زائل کرنے کے لیے سارا دن لگا دیتے ہیں۔