سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی ہو گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی آگئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 47ہزار 800روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے کمی سے 40 ہزار 971 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کمی سے 1209 ڈالرفی اونس پر آ چکی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں2 ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔فروری کے آغاز پر سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت 48ہزار 700 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی اور اس طرح صرف ایک ہفتے کے دوران سونے کی مقامی قیمت میں ایک ہزار 950 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کے کاروبار سے وابسطہ افراد اور معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت 64 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سرمایہ کاری ہے کیونکہ بڑے سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج کی بجائے سونے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔