Featuredپاکستان

خورشید شاہ کا کرپشن پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے، شہباز گل کی تنقید

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کا کرپشن پر لیکچر دینا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے، خورشید شاہ وہ جیالے ہیں جو 15 سال میں میٹر ریڈر سے ارب پتی بن گئے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کرپشن میں زرداری صاحب کے مین پلیئرز میں سے ایک ہیں، خورشید شاہ نے سمیت 500 ارب کے اثاثے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کے 105 بینک اکاؤنٹس موجود ہیں، خورشید شاہ نے فرنٹ مین ’پہلاج مل‘ کے نام پر 83 جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

شہباز گل نے کیا کہ خورشید شاہ نے فرنٹ مین "لڈو مل” کے نام پر 11 جائیدادیں بنائیں اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں بنائیں اور اب جب کرپشن کا سوال پوچھا جائے تو جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ لوٹ مار کے ان وارداتوں پر شرمندگی کے بجائے ڈھٹائی قابل افسوس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close