خیبر پختونخواہ
پی ٹی آئی کے ایم این اے پرتھپڑوں کی برسات
ایبٹ آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صحت و انصاف پروگرام میں شہری نے پی ٹی آئی کے ایم این اے اظہر جدون پرتھپڑوں کی برسات کردی۔
ایبٹ آباد کے جلال بابا آڈیٹوریم میں صحت و انصاف کارڈز کی تقسیم کی تقریب کے دوران ایک شہری اٹھ کر اسٹیج پر پہنچ گیا اور پی ٹی آئی کے ایم این سے اظہر جدون کو تھپٹرمارنے لگا۔ اپنے بچاؤ میں اظہر جدون نے بی نوجوان پر تھپڑ برسائے ، تاہم فورا ہی وہاں موجود افراد نے نوجوان کو قابو کرلیا۔
اس دوران صوبائی وزیر شہرام ترکئی ، وزیرخوراک قلندرلودھی اورمشتاق غنی بھی سٹیج پر ہی موجود تھے۔
پولیس نے ایم این اے کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔