Featuredخیبر پختونخواہ

تعلیمی اداروں میں کورونا بڑھنے لگا

پشاور : تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ، 24 گھنٹے میں 20 کیسز رپورٹ

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں 20 کورونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 418 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے41ہزار 886 ٹیسٹوں میں سے34ہزار738منفی آئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبےمیں متاثرہ افرادکی تعداد38521ہوگئی ، گزشتہ 24گھنٹےکےدوران کورونا سےایک شخص کاانتقال ہوا ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 1265 ہوگئی۔

رواں ماہ کے آغاز میں پشاور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، محکمہ تعلیم کےپی کا کہنا تھا کہ اسکول کے 2 کلاس فور ملازمین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کیسز کے بعد متعلقہ اسکول کلاس کو بند کردیا ہے جبکہ اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close