Featuredدنیا

آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملے کیے

آرمینیا کا آذربائیجان کی شہری آبادی پر میزائل حملہ،12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، روس کی ثالثی میں گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان پر میزائل حملے کیے ہیں،جس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل داغے جو شہری علاقے میں گرے ،جس کے نتیجےکئی گھر تباہ ہوئے، میزائل حملے میں آذربائیجان کے 12 شہری جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

میزائل حملے سے متعلق آذربائیجان کے صدر کے معاون نے کہا کہ بیلسٹک میزائل آرمینیا سے فائر کیا گیا تھا اور جس میں گانجا شہر کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعے کے علاقے سے بہت دور ہے،واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم کے اہلکار ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔

دوسری جانب آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آزربائیجان پر بیلسٹک میزائل حملے کی تردید کی ہے، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے آزربائیجان پر پہاڑی شہر اسٹیفنکارٹ سمیت ناگورنو کے اندر کچھ علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام عائد کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close