Featuredدنیا

امارات کا پہلا مسافر طیارہ اسرایل میں داخل

تل ابیب : متحدہ عرب امارات کی پہلی مسافر پرواز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی۔

اسرائیل اور امارات کے جھنڈے لہراتے ہوئے اتحاد ایئرویز کا بوئنگ گرین لائنر 787 مسافر طیارہ ابوظبی سے پرواز کرتے ہوئے پیر کو تل ابیب کے بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا۔

ہوائی اڈے پر اسرائیلی حکام نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ کسی بھی خلیجی ملک سے اسرائیل کے لئے پہلی کمرشل پرواز ہے۔

اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بن گورین ہوائی اڈے سے ابوظبی اور دبئی کے لئے ہفتہ وار 28 پروازیں چلائی جائیں گی، اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط منگل کے روز کیے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت جنوبی اسرائیل کے شہروں اور اس کے علاوہ 10 کارگو پروازیں چلائی جائیں گی۔امارات اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو امن معاہدہ اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close