مصری نوجوانوں نے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے کمپنی کھول لی، جو رقم کے عوض لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کرے گی۔
مصر کے نوجوانوں نے ایک ایسی کمپنی کھولی ہے جو مرنے والوں کی کفن، دفن اور قبر سمیت ان کی بلندی درجات کےلیے محافل کا انعقاد بھی کرتی ہے یہاں تک کے رقم کے عوض لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتی ہے۔
کمپنی نے ‘آپ نے زندگی میں ان کی عزت و احترام کیا اور ہم ان کے مرنے کے بعد ان کا اکرام کر رہے ہیں’ کا سلوگن اپنایا گیا ہے۔
جاب اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کمپنی کھولنے کا خیال 2005 میں آیا تھا اور 7 سال قبل میں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ کمپنی قائم کی،جو ابتک 340 مردوں کی تدفین کے انتظامات کرچکی ہے۔