کوئٹہ: کل پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کل موبائل فون سروس بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے، موبائل فون سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 9 بجے تک بند کی جاسکتی ہے، اس سے قبل کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے لیے ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے ہوگا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کل کوئٹہ میں حکومت مخالف جلسہ کرے گی، جلسے سے بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔