پاک بھارت اختلافات ختم کرنے کےلیےمل کر کام کرنا ہوگا
امریکہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت اختلافات ختم کرنے کےلیےمل کرکام کرنا ہوگا،جبکہ سی پیک میں میں شمولیت کا فیصلہ بھارت کو ہی کرناہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی معاملات پر رابطے میں ہیں،جبکہ سندھ طاس معاہدےپرجان کیری اوراسحاق ڈارکارابطہ ہواتھا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان تعاون کی بہترین مثال ہے،جس پردونوں ممالک پچاس سال سے عملدرآمد کررہے ہیں۔
امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاکہناتھا کہ سی پیک میں شمولیت کافیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔
ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کےلیےعالمی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔
جان کربی کاکہناتھا کہ افغانستان کےمعاملات پربات چیت سےہی آگےبڑھاجاسکتاہے،تاہم حکمت یارپرپابندی ہٹانےکا فیصلہ اقوام متحدہ کرے گا۔