علی ظفر کے لیے حکومت کی جانب سے شانِ پاکستان ایوارڈ
عالمی وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور خدمات سرانجام دینے والی 38 شخصیات کو اعزازات سے بھی نوازا گیا
حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں خدمات سرانجام دینے والے گلوکار علی ظفر کی فلاحی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔
پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو حکومت پاکستان کی جانب سے شانِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ’شان پاکستان’ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں خدمات سرانجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پرلڑنیوالے ڈاکٹرز’طبی عملہ’این جی اوزکے ہیروز.سیکورٹی وحکومتی اداروں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے صدر@ArifAlvi نے کورونا ہیروزوال کا گورنر ہائوس میں
افتتاح کردیا گورنرہائوس کی وساطت سے 10ارب کی چیئرٹی کرنیوالی NGO اور انکے ولنٹیرکاکرداریادرگاررہیگا #covid pic.twitter.com/1aifNorv7W— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) October 28, 2020
ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، طبی عملے، این جی اوز کے ہیروز سمیت سیکیورٹی و حکومتی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران صدر مملکت نے گورنر ہاؤس میں بنائی گئی کورونا ہیروز وال کا افتتاح بھی کیا۔
تقریب میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور خدمات سرانجام دینے والی 38 شخصیات کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
تقریب میں اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، الخدمت فاونڈیشن کے محمد عبدالشکور اور المائدہ ٹرسٹ کے محمد علی سمیت دیگر شعبوں میں وبا کے خلاف خدمات سرانجام دینے والوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔