تجارت

ملاوٹ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کوئی تاجر یا ادارہ ناجائز منافع کی خاطر ملاوٹ کرتا پکڑا گیا بھاری جرمانے کا حقدار قرار پائے گا

ریاض : سعودی حکومت نے ملاوٹ کرنے والے تاجروں کو خبردار کردیا

سعودی عرب میں ملاوٹ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ، اگر کوئی تاجر یا ادارہ ناجائز منافع کی خاطر ملاوٹ کرتا پکڑا گیا بھاری جرمانے کا حقدار قرار پائے گا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے اداروں اور تاجروں کو تنبیہ کی ہے کہ اشیاء میں ملاوٹ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اگر کوئی ادارہ یا تاجر ملاوٹ میں ملوث پایا گیا تو اسے 1 لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ادارہ غذائی اشئاء میں ملاوٹ کرنا پایا گیا تو اس کے سربراہ کو جرمانے کے ساتھ ساتھ 10 سال قید کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں چار ایسے صابن موجود ہیں جن میں بیکڑیا کی مقدار حد سے زیادہ ہیں لہذا انہیں استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close