آج سے پنجاب ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)،کوئٹہ، ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا ،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری