لاہور میں ٹاک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
نوجوان دوست کے ہمراہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے زندگی گنوا بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو داؤد کی آنکھ میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
داؤد کا ساتھی ٹک ٹاکر بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دونوں دوست پراپرٹی کے کام سے وابسطہ تھے، دونوں کی عمریں 22سے25 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے باعث پیش آیا۔