کھیل و ثقافت

مصباح کوٹیم میں رہنے کا حق نہیں

مصباح کوٹیم میں رہنے کا حق نہیں، سلیکٹرز کو چاہیئے کہ مصباح کو فارغ کریں۔

سابق آسٹریلوی کپتان اور کمینٹیٹر ای این چیپل جارحانہ تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں، مصباح الحق پر شدید الفاط میں تنقید کرتے ہوئے چیپل نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ سے پہلے مصباح کو ہٹا دینا چاہیئے تھا، مصباح کی کپتانی واجبی اور بیٹنگ بھیانک ہے۔

چیپل نے کہا کہ یہ کہنا کہ ریٹائر ہونے کا فیصلہ خود مصباح کریں گے احمقانہ بات ہے، یہ فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مصباح کو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے ہٹا کر ایسے کھلاڑی کو کپتانی دینی چاہیے تھی، جو ٹیم کو آگے لے جاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close