Featuredپاکستان

مہنگائی کی شرح کی ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق  ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے, رواں ہفتے درجنوں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور  17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، چینی، انڈے، گوشت اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی اوسط فی کلو قیمت میں 62 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس سے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 134 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 197 روپے 59 پیسے ہوگئی جب کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 اور آلو کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 81 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق چینی ایک ہفتے کے دوران 4 روپے 15 پیسے مہنگی ہوئی اور  انڈوں کی قیمت میں 1.04 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے جب کہ خشک دودھ، مٹن، بیف اور دال ماش کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں چکن ایک روپے 92 پیسے فی کلو اور  آٹا 33 پیسے فی کلو سستا ہوا جب کہ دال مونگ، مسور، چنا،گُڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

تازہ دودھ، دہی، گھی، نمک اور مرچ سمیت 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close