لاہور : اسکولز میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے
کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے، اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو اسکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راسنے کہا کہ اسکولز میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ، کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے، اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو اسکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔