واشنگٹن : امریکی تاریخ میں پہلی بار سینٹ کی نشستوں پر دو خواجہ سرا کامیاب
غیر حتمی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدوار واضح اکثریت میں نظر آرہے ہیں لیکن رواں انتخابات میں امریکا میں دو خواجہ سراوں نے سینٹر منتخب ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔
ٹیلر اسمال ریاست ورمونٹ جبکہ سارہ میک برائیڈ ریاست ڈیلاویئر سے ڈیموکریٹ کی امیدوار تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ سارہ میک برائیڈ نے 86 فیصد ووٹوں کی واضح برتری سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
ٹرمپ نے تو حتمی نتائج سے قبل اپنی جیت کا اعلان کردیا تھا جسے سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔